تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنرسے چیرمین نادراکی برطرفی کا مطالبہ

غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا اورالیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے، فواد چوہدری

عمدہ ترین ساکھ، تجربے، پیشہ ورانہ مہارت والے افسران لگائے جائیں، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنرسے چیرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنرکوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا اورالیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے، لازم ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات ک


روانے والی مشینری کی تطہیرکرے، انتظامی، عدالتی اورادارہ جاتی نظام کو (ن) لیگ کی آلائشوں سے پاک کیا جائے۔ چاروں چیف سیکرٹریز اورآئی جیز کے تبادلوں کا فیصلہ قابل قدرہے لیکن انتخابات کی صحت و ساکھ کے لئے وفاقی وصوبائی سیکرٹریز داخلہ کا بھی فوری تبادلہ ضروری ہے۔

فواد چوہدری نے خط میں لکھا ہے کہ محض تبادلے ہی انتخابات کی بے داغ شفافیت کے لیے کافی نہیں، سلطانی جمہورکے لیے موثراورفوری انتظامات ناگزیرہیں، عمدہ ترین ساکھ، تجربے، پیشہ ورانہ مہارت والے افسران لگائے جائیں، الیکشن کمیشن سابق حکومت اوربعض اداروں کے سربراہان کے گٹھ جوڑکا بھی سراغ لگائے، الیکشن کمیشن نادرا سے حساس معلومات کی لیکیج کا بھی فوری نوٹس لے اورنادرا میں متعین سابق وزیرداخلہ کے جاننے والے "کاظم" کے کردارکی پڑتال کرے۔
Load Next Story