لوڈشیڈنگ میں کل سے 3 گھنٹے کمی ہو جائیگی مشیرخزانہ

10ارب روپے اپریل کے اختتام تک اور 35ارب روپے مئی میں جاری کیے جائیں گے جس سے بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا,مشیرخزانہ.

10ارب روپے اپریل کے اختتام تک اور 35ارب روپے مئی میں جاری کیے جائیں گے جس سے بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا,مشیرخزانہ. فوٹو: فائل

مشیر خزانہ ڈاکٹر شاہد امجد نے کہاہے کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں (پیر)کل سے 3 گھنٹے کمی ہوجائے گی اورتیل سے بجلی بنانے کیلیے مزید 45 ارب روپے جاری کیے جائیں گے، الیکشن تک بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔


مشیرخزانہ ڈاکٹرشاہدامجد، وزیر پانی وبجلی ڈاکٹرمصدق ملک اور وزیرپیٹرولیم سہیل وجاہت نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ نگراں حکومت بجلی کیلیے 20ارب روپے جاری کرچکی ہے مزید10ارب روپے اپریل کے اختتام تک اور 35ارب روپے مئی میں جاری کیے جائیں گے جس سے بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا۔ نگراں وفاقی وزیر پیٹرولیم سہیل وجاہت صدیقی نے بتایا کہ 2دن کے اندر بجلی گھروں کومزید 15کروڑ مکعب فٹ اضافی گیس فراہم کردی جائے گی۔ نگراں وفاقی وزیرپانی وبجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ پیر تک بجلی کی پیداوار 1900میگاواٹ بڑھائی جائے گی،بجلی کی زیادہ لوڈشیڈنگ پرقوم سے معافی مانگتے ہیں تاہم یقین دلاتے ہیں کہ اس میں کمی کیلیے ہرممکن کوشش کرینگے۔
Load Next Story