سبی پنجگور اور چارسدہ میں انتخابی امیدواروں پر فائرنگ و حملے متعدد افراد زخمی
پسنی میں سیکیورٹی فورسز نے نیشنل پارٹی کے رہنماء کہدا بلوچ کے گھر کے باہررکھے گئے تین دستی بم ناکارہ بنادیے
سبی میں جماعت اسلامی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے پنجگور میں نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے گھرکے قریب دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا۔
ہفتے کو جناح روڈ پر جماعت اسلامی کے پی بی 21سے امیدوار میر مظفر نذر ابڑو کے انتخابی دفترپر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم پھینک دیا جس کے پھٹنے سے چار کارکن فیصل، ندیم احمد، احسان اور محمد خان زخمی ہوگئے جبکہ میر مظفر بال بال بچ گئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
پنجگور میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور پی بی43سے امیدوار حاجی محمد سلام بلوچ کے گھر کے قریب بم دھماکے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ جے یو آئی (ف)کے قومی اسمبلی کے امیداور حافظ محمد اعظم کے گھرپر دستی بم حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پولیس وبم ڈسپوزل اسکواڈ نے بجلی کے پول کے ساتھ رکھے گئے۔
تین بم بروقت اطلاع ملنے پرناکارہ بنادیے پسنی میں سیکیورٹی فورسز نے نیشنل پارٹی کے رہنماء کہدا بلوچ کے گھر کے باہررکھے گئے تین دستی بم ناکارہ بنادیے۔ چارسدہ میں اے این پی کے امیدوار اسلام خان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ بال بال بچ گئے تاہم ان کے بھائی زخمی ہوگئے۔