نواب شاہ 2برادریوں میں تصادم راہگیر سمیت3افراد جاں بحق
علاقے میں کشیدگی، فریقین مورچہ بند، پولیس کی بھاری نفری تعینات، پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کے قتل سے تنازع بڑھا۔
گوٹھ شاہ محمد راجپوت میں جٹ اور لاکھا برادریوں میں تصادم، راہگیر سمیت 3افراد جاں بحق۔ علاقے میں شدید کشیدگی دونوں برادریاں مورچہ بند ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دولپتور کے قریب گوٹھ شاہ محمد راجپوت میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے جدید اسلحے سے فائرنگ کرکے 32سالہ خان محمد جٹ کو قتل کر دیا جس پر جٹ برادری مشتعل ہو گئی اور انہوں نے ملزمان کا تعاقب کیا جو قریبی کھیتوں میں چھپ گئے۔
جٹ برادری کے مسلح افراد نے کھیتوں کا محاصرہ کرکے لاکھا برادری کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں 26 سالہ راہگیر علی حیدر چانڈیو بھی جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق لاکھا برادری کے قربان لاکھو نامی نوجوان نے جٹ برادری کی ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے جٹ برادری ناراض تھی اور دو ہفتے قبل پڈعیدن میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
جس کا الزام جٹ برادری پر لگایا گیا اور گزشتہ شب لاکھو برادری کے افراد نے قربان لاکھو کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے جٹ برادری کے نوجوان کو قتل کر دیا ،اس طرح دونوں برادریوں میں تنازع بڑھ گیا۔ پولیس کی بھاری نفری مذکورہ گوٹھ پہنچ گئی تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔