پشاور چارسدہ روڈ پر دھماکا 3 افراد جاں بحق 12 زخمی

ایس پی رورل شفیع اللہ نے کہا کہ دھماکا سائیکل میں نصب کیا گیا جسے انتخابی دفتر کے باہر کھڑا کیا گیا تھا۔

دھماکا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر خان کے انتخابی دفتر کے سامنے ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
مقصود آباد میں چارسدہ روڈپر آزاد امیدوار ناصر خان کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔


ناصر خان حلقہ این اے 46 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایس پی رورل شفیع اللہ نے کہا کہ دھماکا سائیکل میں نصب کیا گیا جسے انتخابی دفتر کے باہر کھڑا کیا گیا تھا۔

دھماکے کی شدت سے انتخابی دفتر میں پڑا سامان تباہ ہوگیا، کرسیاں بکھر گئیں اور بینرز بھی جل کر راکھ ہو گئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 3 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story