امن و مان کی صورتحال کو بہتر بنانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کی کراچی، بلوچستان ،پشاور اور کوہاٹ میں فائرنگ اور بم دھماکوں کی سخت مذمت
الیکشن کمیشن کی کراچی، بلوچستان ،پشاور اور کوہاٹ میں فائرنگ اور بم دھماکوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و مان کی صورتحال کو بہتر بنانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔
الیکشن کمیشن نے مختلف شہروں میں امیدواروں اور کارکنوں کی انتخابی مہم کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو سیکیورٹی مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسا ماحول فراہم کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ امیدوار کسی خوف کے بغیر اپنی انتخابی مہم چلا سکے، کمیشن نے دھماکوں اور فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں کے خاندانوں سے بھی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔