مقبوضہ کشمیر میں سینئر صحافی شجاعت بخاری کو قتل کردیا گیا
شجاعت بخاری انگریزی اخبار’رائزنگ کشمیر‘کے ایڈیٹرانچیف تھے
مقبوضہ کشمیر کےدارالحکومت سری نگرمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سینئرصحافی شجاعت بخاری کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شجاعت بخاری سری نگرمیں اپنے دفترکےباہر گاڑی میں سوارتھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شجاعت بخاری اور ان کے گارڈز شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، اقوام متحدہ
شجاعت بخاری انگریزی اخبار'رائزنگ کشمیر'کے ایڈیٹرانچیف تھے جب کہ اس سے قبل وہ روزنامہ'داہندو' کے نامہ نگارکے طور پربھی کام کرچکے ہیں۔