افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 پولیس اہلکار ہلاک
صوبے کے پولیس ترجمان نے بھی واقعے کی تصدیق کر دی۔
افغانستان کے صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نیتجے میں 3 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
صوبہ غزنی کے علاقے میں سڑک کنارے بم کے پھٹنے سے 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، صوبہ غزنی کے ڈپٹی گورنر محمد علی احمدی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ واقعے میں صوبے کے ڈپٹی چیف محمد حسن عادل اپنے 2 سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ ہلاک ہو گئے۔ صوبے کے پولیس ترجمان نے بھی واقعے کی تصدیق کر دی۔
طالبان کے ترجمان نے حملے کے حوالے سے ایک ای میل پیغام میں کہا کہ مجاہدین نے آج ایک بڑا حملہ کیا جس میں دشمن کو کافی شدید نقصان پہنچا اور ان کی جانیں بھی گئیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی اور ایساف افواج کے 2014 میں افغانستان سے انخلا کے بعد خطے کی سیکیورٹی امور کی ذمہ داریاں افغان پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو ہی سنبھالنا ہوں گی جس کی وجہ سے طالبان نے ان دنوں افغان پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔