عراق میں الجزیرہ سمیت 10 ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی

عراقی حکام کا کہناہے کہ ان ٹی وی چینلز کو عراق میں تشدد بھڑکانےاور غلط رپورٹنگ کرنے پر بند کیا گیا ہے۔

بغداد میں الجزیرہ ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر ایک سیکیورٹی گارڈ پہرا دے رہا ہے، عراقی حکام کا کہناہے کہ ان ٹی وی چینلز کو عراق میں تشدد بھڑکانےاور غلط رپورٹنگ کرنے پر بند کیا گیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

عراق میں تشدد بھڑکانے اور غلط رپورٹنگ کرنے پر الجزیرہ سمیت 10 ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی لگادی گئی ہے۔


عراقی حکام نےعالمی شہرت یافتہ ٹی وی چینل الجزیرہ سمیت 10 ٹی وی چینلز کے لائسنس بھی منسوخ کر دیئے ہیں، حکام کا کہناہے کہ ان ٹی وی چینلز کو عراق میں تشدد اور انتشار پھیلانےاور غلط رپورٹنگ کرنے پر بند کیا گیا ہے، ان چینلز پریہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ انہوں نے عراقی شہریوں کو حکومت پر حملے کرنے کےلئےاکسایا ہے۔عراق میں صوبائی کونسلوں کےانتخابات کےبعد پرتشدد واقعات میں اضافہ ہواہے، خاص طور پر شمالی عراق اس کی زدمیں ہے، ساتھ ہی دارالحکومت بغداد سمیت کئی علاقوں میں بم دھماکوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کو روکنےکےلئےعراقی وزیراعظم نوری المالکی بھی میدانِ میں کود پڑےہیں، قوم کے نام اپنے خطاب میں انہوں نے شہریوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی اور مخالفین کو مذاکرات کی دعوت بھی دی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story