فیشن ویک سے ملک کاسافٹ امیج دنیاتک پہنچ رہاہے مہرین سید
فیشن انڈسٹری میں باصلاحیت ڈریس ڈیزائنر اپنی کولیکشنز سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں
پاکستان فیشن انڈسٹری کی ٹاپ ماڈل مہرین سید نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری کی مقبولیت کا اندازہ کراچی اور لاہور میں ہونے والے فیشن ویک سے لگایا جاسکتا ہے۔
لوگوں کی کثیر تعداد میں آمد اورگرینڈ ایونٹ میں ہمارے باصلاحیت ڈیزائنرزکے کام نے سب کوحیران کردیا ہے۔ اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد سے پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا تک پہنچ رہا ہے۔ ان خیالات کااظہارمہرین سید نے ایک ملاقات کے دوران '' ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان فیشن انڈسٹری میں آئے دن باصلاحیت ڈریس ڈیزائنر متعارف ہورہے ہیں جو اپنی باکمال کولیکشنز کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کررہے ہیں۔
مغربی دنیا میں ہونیوالے فیشن کے ایونٹس میں اب پاکستانی ڈیزائنرز کی نمائندگی بھی ہورہی ہے اورانھیں اچھا رسپانس مل رہاہے۔ جہاں تک بات اپنے ملک میںہونیوالے فیشن ویک کی ہے تو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی فیملیز کی کثیر تعداد ان میں شرکت کررہی ہے اورملبوسات دیدہ زیب ڈیزائن دے کرڈیزائنرز کے کام کوخوب سراہتی ہیں۔ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا توپاکستان فیشن انڈسٹری بہت جلد دنیا کی معروف فیشن انڈسٹریوںمیںشامل ہوجائے گی۔