فٹبال ورلڈ کپ کیلیے روس میں موجود مسلم شائقین نے عید منا لی
مسجد پہنچنے پر مقامی مسلمانوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔
ورلڈ کپ کیلیے روس میں موجود دنیا بھر سے آئے ہوئے مسلم شائقین نے جمعے کو عیدالفطر منائی۔
مسلم شائقین نے مقامی مسجد میں نماز عید بھی ادا کی، اس موقع پر مصری شائقین نے کہا کہ ہمارے لیے خوشی کا یہ دہرا موقع ہے، میگا ایونٹ میں اسی دن اپنے سفر کی شروعات بھی کرلی، ہمیں یہاں عوام نے بہت پذیرائی بخشی، مسجد پہنچنے پر مقامی مسلمانوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔
کھلاڑیوں کیلیے ہوٹل نے عید کی مناسبت سے کانفرنس روم میں نماز کا اہتمام کیا جس کیلیے مقامی امام کو مدعوکیاگیا تھا، سیکیورٹی کے پیش نظر پلیئرز کا سفر کرنا ممکن نہیں تھا۔