نہری پانی کی قلت کے خلاف ٹنڈو باگو میں ہڑتال
خیرپورگنبوہ کی نہروںمیںپانی کی عدم فراہمی پیپلزپارٹی کی نااہلی ہے،صدروسابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم .
نہری پانی کی شدید قلت کیخلاف آل سندھ آبادگار ایسوسی ایشن کی اپیل پر ٹنڈو باگو میں شٹر ڈائون کی گئی،آباد گاروں نے مین چوک پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور 6 گھنٹے دھرنا دیا۔ ٹنڈو باگو کے علاقے شادی سمال، خیرپور گنبوہ سمیت 3 سب ڈویژنز کی نہروں میں گزشتہ 8 ماہ سے زرعی پانی نہ چھوڑے جانے کے خلاف ٹنڈوباگو کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے، دھرنے کے باعث حیدرآباد، بدین، میرپورخاص، جھڈو جانے والی شاہراہ پر ٹریفک معطل رہی۔
مظاہرے میں حکومتی جماعت سمیت، مسلم لیگ فنکشنل، عوامی تحریک، ترقی پسند پارٹی اور مسلم لیگ ہم خیال کے رہنمائوں و کارکنان نے اظہار یکجہتی کے طور پر شرکت کی۔ مظاہرین سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ہم خیال کے صدر و سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ خیرپور گنبوہ کی نہروں میں پانی کی عدم فراہمی پیپلز پارٹی کی نااہلی ہے جس کے باعث ایک لاکھ ایکڑ زمین بنجر بن چکی ہے، کسانوں کا مالی استحصال کیا رہا ہے اور عوامی نمائندے ووٹ لینے کے بعد سے غائب ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیل ٹنڈوباگو کی نہروں میں جلد پانی فراہم کیا جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
اس موقع فنکشنل مسلم لیگ کے رہنماء سید علی بخش عرف پپو شاھ، پیپلز پارٹی کے دلبر خواجہ، عوامی تحریک کی عظمت بلوچ نے بھی خطاب کیا۔