جنرل ر راحیل شریف نے شاہ سلمان کے ساتھ بیت اللہ شریف میں نماز عید ادا کی
سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف آج (ہفتہ) 16 جون کو اپنی 62 ویں سالگرہ منائیں گے۔
پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (رٹائرڈ) راحیل شریف نے عید الفطر کی نماز بیت اللہ شریف میں سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے ساتھ ادا کی۔
جنرل (ر) راحیل شریف نے اس مرتبہ عید الفطر بھی سعودی عرب میں سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف آج (ہفتہ) 16 جون کو اپنی 62 ویں سالگرہ منائیں گے۔ وہ 16جون1956 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، ان کے والد محمدشریف پاک فوج سے وابستہ تھے۔ پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے میجر شبیر شریف ان کے بڑے بھائی ہیں۔
جنرل (ر) راحیل شریف نے نوجوان افسر کی حیثیت سے پاک فوج کے انفنٹری بریگیڈ میں گلگت میں فرائض سرانجام دیے جب کہ بریگیڈیئر کے طور پر سیالکوٹ بارڈر پر26 فرنٹیئر فورس اور کشمیر میں6 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی کمان سنبھالی۔ 2010 سے2012 تک انہوں نے گوجرانوالہ کور کی قیادت کی۔
وزیراعظم نوازشریف نے راحیل شریف کو27 نومبر2013 کو پاک فوج کا سپہ سالار مقررکیا۔ 20دسمبر2013 کو راحیل شریف کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازاگیا۔