تیز رفتار وین قلابازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جاگری 15 افراد زخمی

حادثہ لغاری نہر کے قریب پیش آیا،زخمیوں میں عرس جمالی،نصیر جمالی،شادی فقیر شامل ہیں،2کی حالت نازک

زخمیوں کو ایدھی رضاکاروں نے بروقت تعلقہ اسپتال ماتلی پہنچایا جن میں2افراد کی حالت نازک ہے. فوٹو: فائل

حیدرآباد سے کھوسکی جانے والی وین ماتلی کے قریب لغاری نہر کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے نتیجے میں وین قلابازیاں کھاتی ہوئی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ایدھی رضاکاروں نے بروقت تعلقہ اسپتال ماتلی پہنچایا جن میں2افراد کی حالت نازک ہے جن میں اشرف کشمیری اور جودو کولھی شامل ہیں۔




ان زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد میں داخل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمیوں عرس جمالی،نصیر جمالی،شادی فقیر اوردیگر شامل ہیں جن کو تعلقہ اسپتال ماتلی میں داخل کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story