شفاف انتخابات کیلیے ٹھٹھہ میں فوج تعینات کی جائے اعجاز شیرازی
ہمارے ووٹروں اور امیدواروں کو دھمکایا جا رہا ہے،تمام ثبوت ہائی کورٹ کودے دیے
لاہور:
الیکشن شفاف ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں اس لیے ٹھٹھہ میں فوج تعینات کی جائے۔
پی ایس84ٹھٹھہ کے امیدوار اور شیرازی گروپ کے سربراہ اعجاز شاہ شیرازی کی اسلام پور محلہ میں بات چیت،انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے لیے دروازے کھلے رکھے، کبھی یہ نہیں دیکھا کہ آنے والا شخص کس پارٹی سے تعلق رکھتا ہے ہر کسی کی مدد کی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ووٹروں اور ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جس کے ثبوت ہم نے ہائی کورٹ کو دے دیے ہیں۔
11مئی کو عوام خود ہی فیصلہ شیرازی اور ملکانی اتحاد کے حق میں دیں گے، انھوں نے کہا کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلیوں کے منصوبے بنائے گئے ہیں۔ اس موقعے پر آل پاکستان مسلم لیگ کی امیدوار ساجدہ آرائیں نے شیرازی گروپ کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا اس کے علاوہ پیپلز پارٹی لیبر ونگ ضلع ٹھٹھہ کے سابقہ صدر ابراہیم کھمبار نے شیرازی برادری میں شمولیت اختیارکی اور ٹھٹھہ کی میمن، قریشی، کھتری،جوکھیو، کھمبار برادری کے سربراہوں نے اپنی برادری سمیت شیرازی گروپ میں شمولیت اختیارکرلی۔