مقبوضہ کشمیر میں عید کے روز بھی بھارتی فوج کے مظالم کشمیری نوجوان شہید
عید الفطر کی نماز کے بعد بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان شہید ہوگیا، کشمیر میڈیا سیل
بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عید پر بھی جاری ہے جہاں مزید ایک کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا ریاستی جبر و تشدد عید پر بھی نہ رک سکا، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں متعدد کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ آج عید الفطر کے روز بھی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق وادی میں عید الفطر کی نماز کے بعد بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے جس میں مظاہرین نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستانی جھنڈے بھی لہرائے تاہم بھارتی فوج نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے شیل برسائے اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جب کہ مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران بھارتی فوج نے آشاجی پورہ کے علاقے میں نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں نوجوان شیراز احمد شہید جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں نوجوان کی شہادت کے خلاف اب بھی مظاہرے کیے جارہے ہیں اور کئی مقامات پر بھارتی فوج سے جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔