ارجنٹائن اور آئس لینڈ کا میچ 11 سے برابر

ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور آئس لینڈ کا میچ 1-1 سے برابر رہا۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے گروپ ڈی میں ارجنٹائن اور آئس لینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ سابق ورلڈچیمپئن ارجنٹائن دنیا کے بہترین کھلاڑی لیونل میسی کی موجودگی کے باوجود آئس لیند کو شکست نہ دے سکی اور میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔


میچ کا پہلا گول 19ویں منٹ میں ارجنٹائن کی جانب سے داغا گیا جس کے کچھ ہی دیر بعد آئس لینڈ نے گول مارکر برتری ختم کردی۔

 
Load Next Story