شام میں لڑائی جاری سرکاری فوج کی بمباری سے قصبہ ڈوما میں 10 افراد ہلاک
دمشق کے شمال مشرق میں یہ رہائشی علاقہ ہے، جنوبی شام کے ایک گائوں میں 2 بچوں سمیت 4 افراد مارے گئے.
TRIPOLI:
شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال مشرق میں واقع قصبے ڈوما میں شیلنگ کے نتیجے میں کم از 10افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بات حقوق انسانی کیلئے شامی مبصر گروپ نے کہی، گروپ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایک بچے اور 9مردوں سمیت 10شہری ڈوما قصبے میں سرکاری فوجیوں کی شیلنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے، دارالحکومت کے شمال مشرق میں یہ ایک رہائشی علاقہ ہے اور دو حصوں میں تقسیم ایک طرف حکومت کا کنٹرول تھا اور دوسری طرف باغی فورسز کامزید برآں سرکاری فورسز نے دمشق اور حلب صوبے کے کچھ حصوں پر فضائی حملے کئے اور مغربی لتاکیا اور جنوبی درعہ علاقوں میں بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔
ادھر سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک گائوں میں میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے، ایک امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ میزائل جنوبی شام کے ایک گائوں میں فائر کیا گیا ہلاک ہونے والوں میں دو بچیاں اور دو خواتین شامل ہیں جو اپنے گھر میں موجود تھیں۔