نیب کاکام صرف ریکوری نہیںنظام کی درستی بھی ہےچیئرمین

ملک بھر میں نئی نسل کی کردارسازی کیلیے مہم شروع کررہے ہیں،فصیح بخاری.

260نئے اہلکاروںکوایف بی آئی ودیگرغیرملکی فورسز تربیت دے رہی ہیں،انٹرویو۔ فوٹو : فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین ایڈمرل(ر) فصیح بخاری نے کہاہے کہ نیب کاکام صرف کرپٹ افرادسے پیسوں کی وصولی نہیں بلکہ ملک کے نظام کوٹھیک کرنا بھی اس کے دائرہ اختیار میں ہے۔

نیب عام افراد کی شکایات پر دادرسی اور احتساب کے نظام کو مستحکم بنانے کا ارادہ رکھتاہے۔ اے پی پی سے انٹرویو میں چیئرمین نیب نے کہاکہ ہم تعلیمی اداروں کی مدد سے ملک بھر میں نئی نسل کی کردارسازی کے لیے آگاہی مہم شروع کررہے ہیں۔




ہم نے وزیراعظم سے استدعاکی ہے کہ اکنامک کرائم ونگ اورانسدادکرپشن ونگ ایف آئی اے سے لے کر نیب کو دیاجائے۔ اس سے نیب کو ضلعی سطح پر تیزی سے کام کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہاکہ نیب کو 8ہزار افراد کی ضرورت ہے جبکہ دستیاب تعداد صرف 1700ہے۔ 260 نئے تفتیش کار بھرتی کیے گئے ہیں جنھیں ایف بی آئی سمیت دیگر غیرملکی فورسز تربیت دے رہی ہیں۔
Load Next Story