خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
عید الفطر کے بعد مزید 5 وزراء حلف اٹھائیں گے
خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت مزید 5 وزراء عید کے بعد حلف اٹھائیں گے۔
خیبرپختونخوا کی 10 رکنی نگراں کابینہ نے چند روز قبل حلف اٹھایا تھا تاہم اب نگراں کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت مزید 5 وزراء عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
سرکاری افسران اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کا کہنا تھا کہ پرامن اور شفاف انتخابات نگراں حکومت کا آئینی ، قانونی اور اخلاقی فریضہ ہے، اس بار انتخابات مثالی ہوں گے، ماضی میں جانیں ضائع ہوتی رہیں اس بار ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ انتخابات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر پر نظر رکھی جائے۔
نگران وزیر اعلیٰ نے وفاق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قبائل کے صوبے کے انضمام کے معاملے میں وفاق وسائل کی فراہمی میں تیزی لائے، قبائل پاکستان کے وفادار اور بلا تنخوا سپاہی ہیں فاٹا انضمام کے لیے وفاق کی گرانٹ ناکافی ہے۔