پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی اس کا مرکز 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا، زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے (فوٹو: فائل)

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے لاہور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آبادل، ساہیوال، بہاولپور، داجل، خانیوال اور گردونواح میں محسوس کیے گئے جہاں لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز زمین میں 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔


 

 

 
Load Next Story