انتخابات 2018 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوبارہ شروع
الیکشن کمیشن اسکروٹنی سیل نے ریٹرننگ افسران کو تمام امیدواروں کی تفصیلات فراہم کردیں
ملک بھر میں عید الفطر کے تیسرے روز ہی ریٹرننگ افسران کی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں اور انہوں نے انتخابی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق ملک بھر میں ریٹرننگ آفیسرز نے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوبارہ شروع کردی ہے، ریٹرننگ افسران آج اور کل امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرکے ان کی اہلیت یا نااہلی کے فیصلے کریں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کو کل تک تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرنا ہے، اس کے لیے الیکشن کمیشن اسکروٹنی سیل نے ریٹرننگ افسران کو تمام امیدواروں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کے لیے ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل 20 ایپلٹ ٹربیونلز قائم کر دئیے ہیں، امیدوار 22 جون تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔ ایپلٹ ٹربیونلز 27 جون تک ان اپیلوں کو نمٹائیں گے۔