حیدرآباد اور دادو میں سیاسی جھگڑےفائرنگ 2 ہلاک8زخمی
کوٹری میں ن لیگ کے دفتر پر حملہ،ہڑپہ اور دادو میں لیگی کارکنوں کا مخالفین سے تصادم
حیدرآباد، کوٹری، ہڑپہ اور دادو میں پیپلز پارٹی، ن لیگ اورتحریک کے کارکنوں کے مابین تصادمیں 2افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔
کوٹری کے قریب سکندر آباد کے قریب پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ریلیاں نکالی جا رہی تھیں کہ اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نعرے بازی کے بعد ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔ اس دوران ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ہے، دو طرفہ شدید ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد ن لیگ کے دفتر پر حملہ کیا گیا اور وہاں توڑ پھوڑ کے بعد فرنیچر بھی پھینک دیا گیا۔ ہڑپہ اوردادو میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں ایک کارکن ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ ہڑپہ کے نواحی چک 92/6آرمیں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم سے دونوں جماعتوں کے 2کارکن شدید زخمی ہوگئے،ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے حمایتی اونچی آوازمیں ریکارڈنگ سن رہے تھے سہیل اورعدنان نے آواز کم کرنے کا کہا جس پر جھگڑا ہوگیاجس میں سہیل اور عدنان شدید زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا پولیس فرید ٹائون نے تحریک انصاف کے ایک امیدوار عمراسحاق کے آفس کو آگ لگانے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے ایک عہدیدار اور پولیس اہلکار حمد اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا ہے۔ ادھرایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے شہردادومیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جھگڑا پارٹی پرچم اوربینر لگانے پر شروع ہو ا ، فائرنگ سے ن لیگ کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔واقعے کے بعدن لیگ کے کارکنوں نے لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کراحتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔