200 روپے کے بانڈ کی قرعہ اندازی آج ہوگی
اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہے، ترجمان مرکز قومی بچت فیصل آباد
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (محکمہ قومی بچت) حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی آج ہو گی۔
قومی بچتوں کے فروغ کے لیے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (محکمہ قومی بچت) حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی19 جون بروز منگل ہو گی جو رواں سال کی16 ویں اور مجموعی طور پر74 ویں قرعہ اندازی ہے۔
مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام1250 روپے مالیت کے 2394 انعامات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان مظفر آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سیکڑوں افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائے گا۔