الیکشن 2018 امیدواروں کے کاغذات کی پڑتال کا آج آخری روز

عمران خان کے وکیل بابراعوان ریٹرننگ آفیسرکے سامنے پیش ہوں گے

عمران خان کے این اے 53 سے کاغذات اوراعتراضات پرفیصلہ بھی آج ہوگا۔ فوٹو: فائل

الیکشن 2018 کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی پڑتال کا آج آخری روزہے جب کہ اسلام آباد کے 3 حلقوں کے 129 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انتخابات 2018 کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی پڑتال کا آج آخری روزہے۔ اسلام آباد کے 3 حلقوں کے 129 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا، آراوزآن لائن اسکروٹنی کے بعد کاغذات نامزدگی پرفیصلہ کریں گے،عمران خان کے این اے 53 سے کاغذات اوراعتراضات پرفیصلہ بھی آج ہوگا۔


دوسری جانب عمران خان کے وکیل بابراعوان ریٹرننگ آفیسرکے سامنے پیش ہوں گے اوراعتراضات کے خلاف دلائل دیں گے جب کہ شاہد خاقان، سردارمہتاب، طارق فضل کے کاغذات کا فیصلہ بھی 53 کا آراوکرے گا۔

طارق فضل، الیاس مہربان، خرم نوازکے این اے 52 پرکاغذات کا بھی فیصلہ ہوگا، این اے 53 سے عائشہ گلالئی کے کاغذات کا فیصلہ اوراین اے 54 سے اسدعمر، عمران اشرف، انجم عقیل کا فیصلہ بھی آج ہوگا۔
Load Next Story