بھکاری سیکیورٹی کو چکما دیکر غیر ملکی پرواز میں گھس گیا
سول ایوی ایشن حکام نے واقعہ پاکستان میں پیش آنے کی تردید کردی
بھکاری سیکیورٹی کو چکما دیکر غیر ملکی پرواز میں گھس گیا اور بھیک جمع کرنی شروع کردی جبکہ سول ایوی ایشن حکام نے واقعہ پاکستان میں پیش آنے کی تردید کی ہے۔
فضائی سفر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک بھکاری قطر ایئرویز کی پرواز میں بھیک مانگ رہا ہے۔ دیگر مسافر بھکاری کو پیسے دے رہے ہیں جب کہ ایئرہوسٹس اور پائلٹ بھکاری کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ یہ واقعہ کراچی ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں ایک بھکاری سیکورٹی کو چکما دے کر بنکاک جانے والی پرواز ٹی جے 507 میں گھس گیا۔ یہ بھکاری اپنے حلیے سے پاکستانی اور ایشیائی معلوم ہورہا ہے جس کی وجہ سے یہ خیال کیا گیا کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہوسکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی حکام کو سیکورٹی کی ناکامی پر کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
تاہم ترجمان سول ایوی ایشن نے وضاحت جاری کرتے ہوئے ہے کہ جہازمیں بھیک مانگنے کا واقعہ پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ پر پیش نہیں آیا، چند روز قبل دوحہ ایئر پورٹ پر قطر ایئر ویز کی ایک پرواز پر یہ واقعہ رونما ہوا تھا جو دوہا سے ایرانی شہر شیراز جارہی تھی۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا کہ پرواز اور واقعے کا تعلق پاکستان سے جوڑا جارہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔