تحریک انصاف کے تمام اقلیتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد
الیکشن کمیشن کو ناموں کی فہرست دیر سے پہنچانے پر تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر اقلیتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ناموں کی فہرست دیر سے پہنچانے پر کاغذات مسترد کر دیے گئے جب کہ تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کو عدالت کے ذریعے مزید کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار عدالتی آرڈر کے ذریعے کاغذات جمع کرائیں گے اور الیکشن کمیشن کو فریق بنا کر درخواست دیں گے۔
تحریک انصاف کے جانب سے مخصوص اقلیتی نشست کے لیے 7 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ہارون، عمران گل، اعجاز مسیح، مہندر پال، پیٹر گل، جوگندر چوہان، حبقوق اور سیمول یعقوب شامل ہیں۔