وزیر اعظم نے اپوزیشن کو صافشفاف الیکشن پر بات کرنے کی دعوت دیدی

وزیر اعظم نے کہا"پی پی پی کی حکومت بڑے پرخلوص طریقے سے آنے والے انتخابات کا انتظار کر رہی ہے"۔

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف۔ فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف جمعہ کو اپوزیشن ارکان کو بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا "وہ حکومت کے ساتھ آکر بیٹھیں اور صاف، شفاف انتخابات کرانے کے معاملے پر تمام تحفظات دور کریں"۔

جمعہ کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں افطار پارٹی میں پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا"ایک دوسرے پر بےجا الزامات لگانے کے بجائے، ہمیں چاہیے کہ ایک ساتھ آکر بیٹھیں، اور الیکشن سے متعلق تمام ایشوز کو اسی طرح حل کریں،جیسا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر بات چیت کے ذریعے حل کیا تھا"۔

انھوں نے کہا"سیاسی پارٹیوں کی قسمت کا فیصلہ عوام آنے والے الیکشن میں کرے گے،جو کہ اصل فیصلہ ہوگا،ہم عوام پر انحصار کرتے ہیں اور وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں"۔

اپنی پارٹی کی قسمت کا فیصلہ ووٹرز کے ہاتھ میں دیتے ہوئے،انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انکی پارٹی اگلے الیکشن میں بھی کامیاب ہوگی،اور الیکشن بالکل صاف، شفاف ہونگے۔

"الیکشن پی پی پی کے لیے ایک میدان کی طرح ہے،اور ہم اس میں اترنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں"۔


وزیر اعظم نے کہا"پی پی پی کی حکومت بڑے پرخلوص طریقے سے آنے والے انتخابات کا انتظار کر رہی ہے"۔

انھوں نے مزید کہا"پی پی پی کے شریک چیئرمیں نے ہدایت دی ہے کہ پی پی پی کہ لیڈرز اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں سے ملاقات کریں اور انکے مسائل حل کریں"۔

راجہ پرویز اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے کردار کشی، توہین آمیز زبان اور لڑائی سے بچنا چاہیے۔

انھوں نے وثوق سے اس بات کا دعوٰی کیا کہ تمام تر الزامات،اور پروپیگنڈا کے باوجود عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں،اور وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے فلسفے کے ساتھ ایک رومانویت رکھتے ہیں۔انھوں نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے انتخابات کی جیت کی طرف بھی اشارہ کیا، جب کہ ضمنی انتخابات پر بات کرنے سے گریز کیا۔

انھوں نے سیای پارٹیوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ الیکشن سے پہلے اپنا منشور عوام کے سامنے رکھیں،اور اگر وہ انتخاب جیتنا چاہتے ہیں تو عوام کی خدمت کریں۔

Recommended Stories

Load Next Story