انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 481 رنز بناکر عالمی ریکارڈ بنادیا
انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کئی ریکارڈز بھی پاش پاش کردیے
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 6 وکٹ پر 481 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ بنادیا۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے 6 وکٹ پر481 رنز بنا کر کئی ریکارڈز پاش پاش کردیے، یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بڑے مجموعے کا نیا ریکارڈ شمار ہوگا، اس سے قبل پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر 444 رنز کا عالمی ریکارڈ بھی انگلینڈ کے قبضے میں ہی تھا تاہم انگلش ٹیم نے اسے اب مزید بہتر کرلیا ہے۔
الیکس ہیلز اور جونی بیئراسٹو نے سنچریاں اسکور کیں، ہیلز 147 اور بیئراسٹو 139 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس دوران الیکس ہیلز نے 62 گیندوں پر 100رنز مکمل کرکے تیزترین سنچری داغنے والے انگلش بیٹسمین جیسن روئے سے اعزاز چھین لیا، ایون مورگن نے 30 گیندوں پر 67 رنز بٹورے، اس دوران انہوں نے تیزترین ففٹی بنانے والے ملکی کھلاڑی کا اعزاز جوز بٹلر سے چھین لیا، مورگن نے 21 گیندوں پر 50 نصف سینچری اسکور کی، بٹلر نے یہ کارنامہ 22 گیندوں پر انجام دے رکھا تھا۔
مورگن ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں رنز بنانے کی دوڑ میں بھی مجموعی طور پر 5443رنز بنا کر سب سے آگے نکل گئے، ان سے قبل یہ ریکارڈ ای ین بیل کو حاصل تھا انہوں نے 5416رنز بنائے تھے، جیسن روئے نے 61 بالز پر 82رنز اسکور کیے، جے رچرڈسن نے 3 وکٹیں لیں۔