عمران خان کا گورنر خیبرپختونخوا کو ہٹانے کا مطالبہ
اقبال ظفر جھگڑا مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل رہے ہیں انہیں عہدے سے ہٹایا جائے، عمران خان کا نگراں وزیراعظم کو خط
عمران خان نے گورنر خیبر پختون خوا کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گورنر خیبر پختون خوا اقبال ظفر جھگڑا کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ اس ضمن میں انہوں نے نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ گورنر خیبرپختون اقبال ظفر جھگڑا مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل رہے ہیں وہ غیر جانب دار نہیں اس لیے انہیں اس عہدے سے فوری برطرف کیا جائے۔
اپنے خط میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے تعینات کی گئی وفاقی و صوبائی بیوروکریسی کو بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔