امیدوار کاغذات کی منظوری کیلیے کلمہ کا ورد کرتے رہے
بعض امیدواروں کے تاخیر سے آنے پر آر اوز ناراض، دہری شہریت رکھنے والوں کو مایوسی
قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کیلیے مرد وخواتین امیدواران کاغذات کی منظوری کیلیے کلمہ کا ورد اور تسبیح کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسرز کے سامنے پیش ہوئے۔
امیدواروں میں ایسے افراد کو ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے واجبات ادا کرنے کا موقع دیا گیا کہ جن کے ذمے یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگیاں باقی تھیں کہ وہ مقررہ وقت ختم ہونے سے قبل یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگیاں کرکے ان کی رسیدیں جمع کروادیں تو ان کے کاغذات منظور کرلئے جائیں گے جبکہ ان امیدواروں کے ساتھ دہری شہرت رکھنے والے افراد کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے کاغذات دہری شہرت رکھنے کی وجہ سے مسترد کر دیے گئے۔
بعض امیدواروں کے تاخیر سے آنے پر ریٹرننگ آفیسر نے ناراضی کا بھی اظہار کیا اور بعض کے کاغذات اسی وجہ سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ٹریبونل سے رجوع کرنے کا کہا گیا۔ کامیاب امیدواروں کے حامی کاغذات منظور ہونے کے بعد جوش و خروش میں نعرے بازی کرتے رہے۔