سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گر گئی 6 جاں بحق 2 لاپتہ
بونیر کے سیاح عید کے چوتھے روز وادی کالام جا رہے تھے
سوات کے سیاحتی مقام وادی کالام جانے والے سیاحوں کی پک اپ گاڑی چم گھڑی بحرین کے قریب دریائے سوات میں جاگری جس سے 6 افراد جاں بحق اور 2 لاپتہ ہوگئے لاشوں کی تلاش جاری ہے۔
واقعات کے مطابق ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے سیاح عید کے چوتھے روز سوات کے سیاحتی مقام وادی کالام جارہے تھے کہ شدید رش کی وجہ سے سیاحوں سے بھری پک اپ موڑکاٹتے ہوئے دریائے سوات میں گرگئی جس سے پک اپ میں سوار 8 افراد دریائے سوات کی موجوں کی نذر ہوگئے۔ 6افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔