چارسدہ اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران دھماکا ایک شخص جاں بحق 12 زخمی
دھماکے میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 17 کے امیدوار محمد احمدخان کلے کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
سرڈھیری بازار میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا سرڈھیری بازار میں اے این پی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 17 کے امیدوار محمد احمدخان کلے کی عوامی رابطہ مہم کے دوران ہوا۔ دہشت گردوں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا تاہم وہ اس حملے ميں محفوظ رہے۔
دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس ) کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جسے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔ بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
دھماکے کے بعد محمد احمدخان نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا بظاہر خودکش تھا جس میں ان کے قافلے میں موجود تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ یہ خیبرپختون خواہ میں آج ہونے والا دوسرا دھماکا ہے اس سے قبل دہشت گردوں نے پشاور کے ارباب روڈ پراعظم ٹاور کےقریب پولیس موبائل کو نشانہ بنایا جس میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہوگئے تھے۔