ایف بی آرنیاڈپارٹمنٹ مینجمنٹ ریفارمزونگ قائم
ممبرایڈمن سربراہ، چیف،سیکریٹری سمیت دیگر افسران بھی تعینات کردیے گئے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے نئے چیئرمین نے ایف بی آر ملازمین و افسران کی مراعات میں اضافے اور افسران کو گاڑیوں کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلیے ایف بی آر میں مینجمنٹ ریفارمز ونگ کے نام سے نیا ڈپارٹمنٹ قائم کردیا ہے۔
اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر میں قائم کیے جانے والے مینجمنٹ ریفامز ونگ کے سربراہ ایف بی آر کے ممبر ایڈمن ہونگے، اس کے علاوہ چیف مینجمنٹ، سیکریٹری مینجمنٹ ریفارمز سمیت دیگر افسران بھی اس ونگ میںتعینات کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ونگ ایف بی آر میں مینجمنٹ کے حوالے سے اصلاحات متعارف کرائے گا جس کے تحت ایف بی آر کے افسران اور ملازمین کے مراعات کے حوالے سے پائے جانے والے تحفظات دور کیے جائیں گے، اس کے علاوہ ملازمین و افسران کی ترقیوں سے متعلقہ مسائل حل کیے جائیں گے اور افسران کو گاڑیاں دینے کے حوالے سے بھی ورکنگ کی جائے گی اور یہ تجویز قابل عمل ہونے کی صورت میں افسران کو گاڑیاں دی جائیں گی یا انہیں گریڈ 20 تا 22 کے افسران کی طرح ٹرانسپورٹ کی مد میں الائونس دیا جائیگا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ ونگ مینجمنٹ ریفارمز کے حوالے سے تفصیلی سفارشات پر مبنی رپورٹ تیار کرکے ایف بی آر کو جمع کرائے گا۔