کس سیاست دان کے کتنے اثاثے الیکشن کمیشن کا تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ
21 ہزار امیدواروں کے حلف نامے اور اثاثوں کی معلومات ویب سائیٹ پر شائع کی جائیں گی، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات مشتہر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے رواں ماہ کے اوائل میں سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات مشتہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم کمیشن نے اس فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے 21 ہزار امیدواروں کے حلف نامے اور اثاثوں کی تفصیلات عام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی معلومات ویب سائیٹ پر شائع کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات مشتہر نہ کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے 21 ہزار امیدواروں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کر کے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ بھجوانا شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ماضی میں سیاستدانوں کے تحفظات کے بعد ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کرنا بند کر دی گئی تھیں، تاہم چونکہ الیکشن ایکٹ 2017 میں امیدواروں کی معلومات شائع کیے جانے کی شق موجود ہے اس لیے تفصیلات مشتہر کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ قانون کے تحت ہر ووٹر کو امیدوار پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے، تفصیلات عوام سے چھپانے سے انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہوتی ہے، 2013 میں بھی الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے امیداروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے۔