محسن حامد کے ناول سے ماخوذ فلم رِی لکٹنٹ فنڈامنٹلسٹ 17 مئی کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

فلم کی کاسٹ میں ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ ہڈسن، بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور اوم پوری بھی شامل ہیں۔

میرا نائرنے اس فلم میں زندگی کے تلخ حقائق کو انتہائی خوبصورتی سے فلمایا ہے۔

KARACHI:

معروف رائٹر محسن حامد کے ناول سے ماخوذ فلم رِی لکٹنٹ فنڈامنٹلسٹ 17 مئی کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔



محسن حامد نے یہ ناول 11 ستمبر، 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر کئے گئے حملوں کے پس منظر کو ذہن میں رکھتے ہوئے لکھا اور بھارتی ڈائیریکٹر میرا نائر نے اس ناول کو فلم کی شکل میں ترتیب دے دیا۔ فلم رِی لکٹنٹ فنڈامنٹلسٹ کی کہانی ایک ایسے پاکستانی شخص کے گرد گھومتی ہے جوامریکا کی ٹاپ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایک اچھی نوکری کر رہا ہوتا ہے مگر اس کی پرسکون زندگی دہشت گردی کی چنگاریوں کی نظر ہو جاتی ہے۔


میرا نائرنے اس فلم میں زندگی کے تلخ حقائق کو انتہائی خوبصورتی سے فلمایا ہے، فلم کی کاسٹ میں ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ ہڈسن، بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور اوم پوری بھی شامل ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رِز احمد کو فلم کی کامیابی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، فلم میں عاطف اسلم، میشا شفیع، علی سیٹھی اور زارا خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، اردو زبان میں فلم کا نام چنگیز ہو گا۔

Recommended Stories

Load Next Story