آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے

تعاون،علاقائی سلامتی پرغور،پولش فوجی قیادت پاکستان کی قربانیوں کی معترف، آئی ایس پی آر

تعاون،علاقائی سلامتی پرغور،پولش فوجی قیادت پاکستان کی قربانیوں کی معترف، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : آئی این پی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے۔


جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے جہاں انھوں نے پولینڈکے وزیر دفاع،نائب وزیردفاع، چیف آف جنرل اسٹاف کمانڈرآف پولینڈآرمڈفورسزاورکمانڈرلینڈ فورسزسے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعاون بڑھانے، جیوسٹرٹیجک صورتحال اورعلاقائی سلامتی کے امور زیرغور آئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پولینڈکی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور علاقائی سلامتی واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اورقربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے فوجی تربیت کے شعبے میں تعاون کیلئے تجربات کے تبادلوں کی خواہش ظاہر کی ہے۔
Load Next Story