الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی نگراں وزیراعظم

عام انتخابات میں سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، نگراں وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمشنر میں اتفاق

الیکم کمیشن میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے: فوٹو: فائل

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کا کہنا ہے کہ صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں نگران وزیراعظم کوعام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمشنر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عام انتخابات میں سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔
Load Next Story