پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس ٹکٹوں کی تقسیم غیرمنصفانہ قرار

پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ میں ایسے ممبران تھے جو سپریم کورٹ سے نااہل اور نیب کیسز بھگت رہے ہیں، اعلامیہ

پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ میں ایسے ممبران تھے جو سپریم کورٹ سے نااہل اور نیب کیسز بھگت رہے ہیں، اعلامیہ فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں نے ٹکٹوں کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں کو غیر منصفانہ قراردیا ہے۔

تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں حامد خان سمیت پنجاب اور خیبر پختون خوا کے ناراض رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹکٹوں کے معاملے پر تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا اور پارلیمانی بورڈ کے ٹکٹوں کے حوالے سے بعض فیصلوں کو غیر منصفانہ قراردیا۔


اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ میں ایسے ممبران تھے جو سپریم کورٹ سے نااہل اور نیب کیسز بھگت رہے ہیں لہذا شفاف پارلیمانی بورڈ تشکیل دیکر ٹکٹوں کے فیصلوں پر نظرثانی کی جائے۔ اس کے علاوہ خواتین کی اسپیشل سیٹوں پر مرتب کردہ لسٹ بھی من پسند افراد پر مبنی ہے جب کہ پنجاب میں اقلیتی نشستوں پر ترجیحی لسٹ جمع نہ کرانا قابل مذمت ہے لہذا لسٹ جمع نہ کرانے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اعلامیہ کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے 2013 کا الیکشن پارٹی ٹکٹ پر لڑا، انہیں دوبارہ ٹکٹ دیا جائے جب کہ پارٹی چیئر مین اور وائس چیئر مین کے علاوہ کسی کو بھی ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن ٹکٹ نہ دیا جائے۔
Load Next Story