امریکی جریدے کی اہم ترین شخصیات کی فہرست میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شامل

فہرست میں امریکی صدرباراک اوباما،روسی صدر ولادی میرپیوٹن اورچینی صدرشی جنگ پنگ دنیا کے طاقت ورترین افراد قرارپائے ہیں۔

ملاعمر، ایمن الظواہری، حکیم اللہ محسود، حماس کے رہنما خالد مشعل اور مصری صدر محمد مرسی بھی بااثر افراد کی فہرست کاحصہ ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکی جریدے فارن پالیسی نے گزشتہ سال کے دنیا میں طاقت اور اثرو رسوخ کے لحاظ سے 500 اہم ترین شخصیات کی فہرست شائع کردی ہے۔



فارن پالیسی نامی جریدے کی فہرست میں امریکی صدر باراک اوباما، روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور چینی صدر شی جنگ پنگ دنیا کے طاقت ور ترین افراد قرار پائے ہیں۔ پاک فوج کےسربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی سید ہاشم رضا زیدی بھی بااثر افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔


ملاعمر، ایمن الظواہری، حکیم اللہ محسود، حماس کے رہنما خالد مشعل اور مصری صدر محمد مرسی بھی بااثر افراد کی فہرست کاحصہ ہیں۔ اسی طرح سابق امریکی صدر بل کلنٹن، ہیلری کلنٹن اور مشل اوباما کو بھی دنیا کے 500 طاقتور شخصیات کے کلب کی رکنیت مل گئی ہے۔


فارن پالیسی میگزین نے اپنی فہرست میں طاقت ور افرد کو 7 نکات پر پوائنٹس دئیے ہیں جن میں سیاست، طاقت، اثرو رسوخ، فوجی طاقت، دولت، ذہانت، اچھائی اور برائی کی طاقت کے پوائنٹس شامل ہیں۔

Load Next Story