پی پی نے غریبوں کو جینے کا حق دیا اویس مظفر
پی ایس88کے امیدوار کا مختلف علاقوں میں والہانہ استقبال،شیرازی برادری کے افراد کی پی پی میں شمولیت
پی ایس88سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اویس مظفر کا ریلی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ شاندار استقبال،جیے بھٹو،جیے بے نظیر اور جیے اویس مظفر کے فلک شگاف نعرے،شیرازی برادری کے لوگوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت،پیپلز پارٹی کی فتح یقینی ہوگئی ہے ۔
11مئی کو کلین سوئپ کرے گی،اویس مظفر کا مختلف علاقوں میں خطاب۔تفصیلات کے مطابق پی ایس88گھوڑا باری کے امیدوار سید اویس مظفر،صادق میمن،امتیازقریشی،ارباب وزیر میمن سے شیرازی برادری کے گل محمد ہلایو،رئیس اسماعیل میر جت،علی محمد پنہور،سید مظفر شاہ بخاری نے ملاقات کی اور سیکڑوں ساتھیوں سمت شیرازی گروپ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اویس مظفر جب پیپلز پارٹی کے تمام حلقوں کے امیدواروں کے ہمراہ ٹھٹھہ،چھتو چند،سجاول، جھرک،نیو باران اور دیگر علاقوں میں پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
اویس مظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب مظلوم عوام کی پارٹی ہے جس نے5سالہ دور حکومت میں غریبوں کی بھلائی کے لیے کام کیے۔ سیلاب اور برسات متاثرین کی دل کھول کر مدد کی۔انھوں نے کہا کہ ٹھٹھہ ضلع کے عوام کو یرغمال بنایا گیا تھا وہ وڈیروں کے آگے صرف سر جھکا سکتے تھے آوازنہیں اٹھا سکتے تھے مگر پیپلز پارٹی نے غریب عوام کو جینے کا حق دیا اور وڈیروں اور ظالم جاگیرداروں سے نجات دلائی۔میں ان لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔ٹھٹھہ ضلع کو ماڈل سٹی بنائوں گا۔جہاں تعلیم صحت روزگار عام ہوگا،کسی کے گھر کا چولہا ٹھنڈا نہیں ہوگا۔