کنری ٹیپ ریکارڈر بجانے سے منع کرنے پر نوجوان قتل
گاؤں ولی محمد کپری میں ملزمان نے 25 سالہ اللہ ڈنو پر فائرنگ کردی، مقدمہ درج
کنری کے قریب اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈر بجانے سے منع کرنے پر نوجوان قتل ۔
تفصیلات کے مطابق کنری کے قریب گاؤں حاجی ولی محمد کپری کے رہائشی محمد اسماعیل ملاح نے کنری تھانے پر مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان محبوب کپری اور اکرم کپری نے ان کے 25 سالہ بیٹے اللہ ڈنو ملاح کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ کپری برادری کے افراد اپنی موٹر سائیکلوں پر ان کے گھروں کے آگے سے گزرتے ہوئے اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈ بجا رہے تھے، منع کرنے پر انھوں نے فائرنگ کرکے اللہ ڈنو کو قتل کردیا۔ تعلقہ اسپتال کنری سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔