نواب شاہ سابق ایم پی اے کی گاڑی سے اسلحہ برآمد

متحدہ کے امیدوارعنایت رند کے2گارڈ زیر حراست،اسلحہ لائسنس یافتہ ہے،عنایت رند

رینجرز نے زیادتی کے الزام کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ قانون پر عمل درآمد کرانا ہماری ذمے داری ہے۔ فوٹو: فائل

رینجرز کی اسنیپ چیکنگ،سابق ایم پی اے عنایت رند کی گاڑی سے اسلحہ برآمد، 2گارڈز کو حراست میں لے لیا۔

اسلحہ لائسنس یافتہ ہے،عنایت رند ۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ روڈ پر رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران سابق رکن سندھ اسمبلی اور این اے213سے متحدہ کے امیدوار عنایت رند کی گاڑی سے ایک نائن ایم ایم پستول اور2رپیٹرز برآمد کر کے اسلحہ قبضے میں لیکر 2گارڈز کو حراست میں لے لیا ۔




اس سلسلے میں عنایت رند نے بتایا کہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے اور ہم نے لائسنس بھی رینجرز اہلکاروں کو دکھایا مگر اس کے باوجودوہہمارا اسلحہ اور لائسنس اپنے ہمراہ لے گئے۔ دوسری جانب رینجرز نے بتایا کہ دفعہ144نافذ ہے اور اسلحے کی نمائش اور اسلحہ رکھنے پر بندش ہے۔ اسنیپ چیکنگ کے دوران جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اسلحہ برآمد ہوا۔ رینجرز نے زیادتی کے الزام کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ قانون پر عمل درآمد کرانا ہماری ذمے داری ہے۔
Load Next Story