بم دھماکوں میں ملوث دہشت گردجلد گرفتارہونگے چوہدری اسلم

دہشتگردی میں طالبان کاایک گروپ ملوث ہے، گھیرا تنگ کردیا،ایس ایس پی سی آئی ڈی.

دہشتگردی میں طالبان کاایک گروپ ملوث ہے، گھیرا تنگ کردیا،ایس ایس پی سی آئی ڈی. فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
ایس ایس پی سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل چوہدری اسلم نے کہا ہے کہ حالیہ بم دھماکوں کی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جائیگا،ایکسپریس سے گفتگو میں چوہدری اسلم نے بتایا کہ پیپلز چورنگی۔


نصرت بھٹو کالونی ،مومن آباد،قصبہ کالونی اور کلاکوٹ کمہار واڑہ میں کیے جانے والے بم دھماکوں کی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں سی آئی ڈی کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

جو سہراب گوٹھ ، گڈاپ افغان کیمپ ،گلشن معمار ،منگھوپیر کنواری کالونی ، سلطان آباد ، پختون آباد ،گلشن حدید ، شیریں جناح کالونی اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کی مسلسل کڑی نگرانی کررہی ہیں مخبروں کی بھی مدد حاصل کی جا رہی ہے ،چوہدری اسلم نے بتایا کہ بم دھماکوں میں کالعدم تحریک طالبان ملوث ہے انھوں نے کہا کہ ان دھماکوں میں مماثلت پائی جاتی ہے اور اس میں ایک ہی گروپ ملوث ہے ،دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور انھیں کسی بھی صورت نکلنے نہیں دیا جائے ۔
Load Next Story