گڈانی کے ساحل پر 4 خواتین سمیت 7 افراد ڈوب گئے
ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے ایک بچی کو بچالیا گیا، ایدھی حکام
حب کے ساحلی علاقے گڈانی میں نہاتے ہوئے 7 افراد ڈوب گئے جب کہ 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے متصل بلوچستان کے علاقے حب کے ساحل گڈانی میں نہاتے ہوئے 7 افراد ڈوب گئے۔ ایدھی حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی تاہم بدقسمتی سے 4 خواتین سمندر کی موجوں سے مقابلہ کرتے ہوئے دم توڑ چکی تھیں، خواتین کی لاشیں ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے ایک بچی کو بچالیا گیا جب کہ ڈوبنے والے 2 افراد تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسیکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈوبنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کراچی کے علاقے لیاری جونا مسجد کے قریب رہائش پذیر تھے اور گڈانی میں مقیم اپنے رشتہ داروں سے ملنے گئے تھے، اور انہی رشتہ داروں کے ہمراہ گڈانی کے ساحل پر آئے اور نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
واضح رہے کہ کراچی اور بلوچستان میں ہر سال مون سون کے موسم میں انتظامیہ کی جانب سے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے تاہم اس کے باوجود سمندر میں مدو جزر کے باعث درجنوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔