پاکستانی نوجوان کا برازیل اور کوسٹاریکا میچ میں ٹاس کا سکہ اچھالنے کا اعزاز

احمد رضا برازیلی ٹیم کے مداح ہیں اور نیمار ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

احمد رضا برازیلی ٹیم کے مداح ہیں اور نیمار ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔فوٹو؛ آن لائن

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نوجوان احمد رضا نے برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ سے قبل ٹاس کا سکہ اچھالنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔


احمد رضا فیفا ورلڈ کپ میچ کے دوران انٹرنیشنل ٹیموں کے دوران ٹاس کا سکہ اچھالنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، ان کا تعلق کھیلوں کے سامان کے حوالے سے شہرت رکھنے والے شہر سیالکوٹ سے ہے، ان کے خاندان کے لوگ تین پشتوں سے دنیا کی بڑی بڑی لیگز کیلیے ہاتھوں سے فٹبال بنانے کا کام کر رہے ہیں، رضا برازیلی ٹیم کے مداح ہیں اور نیمار ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

مشروب ساز ادارے نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کو بھی اسپانسر کیا ہے، احمد رضا کی اس کاوش کو معروف فلمساز شرمین عبید چنائے ڈاکومنٹری کی شکل میں فلما رہی ہیں۔
Load Next Story