پی آئی اے حج آپریشن کیلیے تیار 50 ہزار عازمین حج کو سعودیہ پہنچایا جائے گا
فضائی بیڑے میں شامل زیادہ گنجائش والے بوئنگ 777 اور ائیر بس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جائیں گے
پی آئی اے نے حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی،150پروازوں کے ذریعے 50ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے قبل ازحج آپریشن کے دوران فضائی بیڑے میں شامل زیادہ گنجائش والے بوئنگ 777اور ائیر بس 320ساختہ طیارے استعمال کیے جائیں گے، پی آئی اے اس سال اپنے ہی طیاروں سے ہی حج آپریشن مکمل کرے گی۔
پی آئی اے حج آپریشن کے دوران عازمین کو جدہ اور مدینہ پہنچائے گی، عازمین حج کا کراچی سے کرایہ 84 ہزار جبکہ ملک کے دوسرے شہروں سے 93 ہزار مقرر کیا گیا ہے، حج کرایوں میں گزشتہ سال کی نسبت 2 ہزار روپے کی کمی بھی کردی گئی ہے۔
عازمین حج کی روانگی کیلیے قبل ازحج آپریشن 14جولائی سے شروع ہو کر 15 اگست تک جاری رہے گا ، فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کیلیے بعد ازحج آپریشن پی آئی اے کا فضائی آپریشن 27 اگست سے شروع ہوگا۔