قائمہ کمیٹی کی فاٹا کے عوام کو قرضے اور خصوصی ترقیاتی فنڈ دینے کی سفارش

ٹیکس رعایتوں کو ویلیو انڈیشن، روزگارسے مشروط کیا جائے، محسن عزیز

کمیٹیوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم، اسد درانی کی کتاب اور جبری گمشدگیوں کا نوٹس لے لیا، قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا اجلاس موخر۔ فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے فاٹا کے عوام کو رعایتی قرضے، انفراسٹرکچرکی ترقی کیلیے خصوصی فنڈزدینے کی سفارش کر دی۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں محسن عزیز نے کہا ہے کہ فاٹا میں بھی 22 خاندان وسائل پرقابض ہیں، فاٹا میں ٹیکس رعایتوں کو ویلیو انڈیشن، روزگار سے مشروط کیا جائے، فدا محمد نے کہاکہ فاٹا میں حالات پھر سے خراب ہو رہے ہیں۔ اگرفاٹا میں ایک بار احتجاج شروع ہو گیا تو اسے کوئی نہیں روک سکے گا۔


ای سی سی نے فاٹا، پاٹا میں 5 سال کیلیے ٹیکس رعایتوں کی منظوری دی لیکن ایف بی آر نے ایس آراوزجاری نہیں کیے، کمیٹی نے میجر(ر) غلام عباس کی تمام پنشنرزکوٹیکس سے استثنیٰ دینے کی درخواست مستردکر دی۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ،آمدن اورمعاشی معاملات سے متعلق اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
Load Next Story