لاہورمیں خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے جاں بحق صوبے بھر میں تعداد 61 ہوگئی
خسرے کی ویکسینیشن مہم کے دوران 6 ماہ سے 10 سال تک کی عمر کے 30 لاکھ بچوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے،محکمہ صحت
محکمہ صحت اور حکومتی دعوؤں کے باوجود پنجاب میں خسرہ سے ہلاکتیں نہ رک سکیں اور لاہور کے مختلف اسپتالوں میں مزید 2 پھول مرجھاگئے۔
آج لاہور کے چلڈرن اسپتال میں ریر علاج مزید 2 بچے خسرہ کی بھینٹ چڑھ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں8 ماہ کا اورنگزیب چونگی امرسدھو جبکہ 2 سالہ احمد پتوکی کا رہائشی تھا، محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں خسرہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61 جبکہ لاہور میں 37 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خسرے کی وبا پر قابو پانے کے لئے تمام تر کوششیں جاری ہیں ، والدین کو بھی اس سے بچاؤ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے 29اپریل سے شروع کی گئی خسرے کی ویکسینیشن مہم 5 مئی تک جاری رہے گی، اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 10 سال تک کی عمر کے 30 لاکھ بچوں کو خسرے کی ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مہم کو بہت پہلے شروع کیا جانا چاہئے تھا ۔