ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی عمران خان اور مریم نواز طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے
اگر عمران خان پیش نہیں ہونا چاہتے تو صاف صاف بتا دیں پھر عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی، عدالت
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان، مریم نواز اور دیگر مسلم لیگی رہنما طلبی کے باوجود ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش نہ ہوئےجس پر ریٹرننگ افسر نے تمام رہنماؤں کو یکم مئی کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نذیر احمد گجیانہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگی رہنماؤں مریم نواز، بلال یٰسین اور میاں مرغوب احمد کو آج طلب کیا تھا تاہم طلبی کے باوجود تمام رہنما ریٹرننگ افسران کے سامنے پیش نہ ہوئے، اس موقع پر عمران خان کے وکیل جمیل احمد اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کو پیشی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے جس پر عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس جب بھی وقت ہو عدالت کے سامنے حاضر ہوجائیں، اگر وہ پیش نہیں ہونا چاہتے تو صاف صاف بتا دیں پھر عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی، جواب میں عمران خان کے وکیل جمیل احمد اعوان نے کہا کہ ہمیں وقت دیا جائے عمران خان سے پوچھ کر جواب دیں گے۔
عدالت نے مریم نواز، بلال یٰسین اور میاں مرغوب احمد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تینوں لیگی رہنماؤں کو یکم مئی کو 11 بجے ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔